سعودی عرب ویژن 2030ء کے اہداف سے آگے بڑھ چکا ہے: محمد اورنگزیب

ریاض: (دنیا نیوز) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ سعودی عرب ویژن 2030ء کے اہداف سے آگے بڑھ چکا ہے۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے عرب نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہاکہ پاکستان سعودیہ کے تجربات سے بہت کچھ سیکھ سکتا ہے، سعودی عرب کی معاشی اصلاحات پاکستان کا نظام بہتر بنانے کا ذریعہ ہیں، ہم نے ڈھانچہ جاتی اصلاحات سے میکرو معاشی استحکام حاصل کیا۔

محمد اورنگزیب نے مزیدکہاکہ سعودی عرب کی کمپنی پٹرولیم سیکٹر میں کام کررہی ہے، پاکستان سے سعودی عرب میں برآمدات بڑھ سکتی ہیں، ہنرمند افرادی قوت کے شعبہ کو ترقی دی جاسکتی ہے۔

وزیر خزانہ نے سعودی عرب میں ایمرجنگ مارکیٹس کانفرنس کے انعقاد کے موقع پر علاقائی ہم منصب وزرا کے ساتھ گروپ ڈسکشن میں شرکت کی، علاقائی اقتصادی تعاون، مالیاتی پالیسیوں اور ترقیاتی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

محمد اورنگزیب نے ملاقات کے دوران شریک ملکوں کی مشترکہ اقتصادی اہداف اور پائیدار ترقی کے مواقع پر بھی گفتگو کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں