سونا پھر ہزاروں روپے مہنگا، قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کراچی: (دنیا نیوز) عالمی و مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں کے روزانہ نئے ریکارڈز بننے لگے ہیں۔

آل صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں 24 قیراط فی تولہ سونا 4300 روپے کے بڑے اضافے سے پہلی بار 4 لاکھ 86 ہزار 162 روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا، اسی طرح 10 گرام سونا 3687 روپے بڑھ کر پہلی بار 4 لاکھ 16 ہزار 805 روپے کی ریکارڈ سطح عبور کر گیا ہے۔

چاندی کی قیمت میں بھی نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، 24 قیراط فی تولہ چاندی 500 روپے اضافے سے پہلی بار9 ہزار 575 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

دوسری جانب انٹرنیشنل مارکیٹ میں فی اونس سونا 43 ڈالر بڑھ کر تاریخ میں پہلی بار 4638 ڈالر کا ہوگیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں