ڈاکٹر وردا اغوا و قتل کیس: ایف آئی اے نے تحقیقاتی رپورٹ پولیس کو بھیج دی

ایبٹ آباد: (دنیا نیوز) ایبٹ آباد میں ڈاکٹر وردہ اغوا و قتل کیس،ایف آئی اے نے تحقیقات پر رپورٹ پولیس کو بھیج دی۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کا کوئی مالی یا سائبر کرائم سامنے نہ آ سکا، ڈاکٹر وردا قتل کیس کے ملزمان کا منی لانڈرنگ یا مالی جرائم کا کوئی ریکارڈ نہیں، ملزمان کیخلاف کوئی ایف آئی آر یا انکوائری زیر التوا نہیں، نہ ہی کوئی خفیہ یا انٹیلی جنس معلومات دستیاب ہیں۔

ایبٹ آباد پولیس نے ڈاکٹر وردا قتل کیس میں ایف آئی اے کو تحقیقات کیلئے خط لکھا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں