حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا
لاہور: (دنیا نیوز) حکومت نے ردوبدل کے ساتھ پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا۔
وفاقی حکومت کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں 4 روپے فی لٹر کمی کی گئی جبکہ ڈیزل کی قیمت برقرار رکھی گئی۔
قیمتوں میں کمی کے بعد پٹرول کی فی لٹر قیمت 377 روپے 78 پیسے ہوگئی جبکہ ڈیزل کی قیمت 380 روپے 78 پیسے پر برقرار رہی۔
.jpg)
وزارت توانائی نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کردیا،نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے ہوگا۔