بجٹ میں برآمدکنندگان پر 1 فیصد ایڈوانس ٹیکس ختم کرنے کی تیاری

اسلام آباد: (دنیا نیوز) آئندہ مالی سال 2026-27 کے بجٹ میں برآمدکنندگان پر 1 فیصد ایڈوانس ٹیکس ختم کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق برآمدکنندگان پر ایک فیصد ایڈوانس ٹیکس ختم کرنے سے ایکسپورٹرز کو آئندہ بجٹ میں 60 ارب روپے تک ریلیف ملنے کا امکان ہے۔

آئندہ مالی سال ایکسپورٹرز کیلئے ایک فیصد ایڈوانس ٹیکس ختم کرنے پر آئی ایم ایف سے بھی بات چیت ہوئی، برآمدات پر ایک فیصد ایڈوانس ٹیکس کی وجہ سے برآمدکنندگان کے ریفنڈ کلیمز کلیئر نہیں ہو رہے ہیں۔

ایک فیصد ایڈوانس ٹیکس ختم ہونے سے ایکسپورٹ کے ٹیکس ریفنڈ کے کلیمز ختم ہوجائیں گے، ایکسپورٹرز نے یہ درخواست کی تھی کہ ایڈوانس ٹیکس کی شرط کو ختم کیا جائے۔

ایکسپورٹرز کے مطالبے پر آئندہ بجٹ میں ایڈوانس ٹیکس ختم کرنے کا مطالبہ کیا پورا کیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں