عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمت میں نمایاں اضافہ

کراچی: (دنیا نیوز) عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمت میں نمایاں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 2 ہزار 830 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 55 ہزار 63 روپے ہوگئی، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 2 ہزار 547 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 89 ہزار 534 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

اسی طرح چاندی کی قیمت میں بھی نمایاں اضافہ دیکھا گیا، فی تولہ چاندی 141 روپے اضافے کے بعد 7 ہزار 314 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔

دوسری جانب بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جہاں فی اونس سونا 28 ڈالر 29 سینٹ مہنگا ہو کر 4 ہزار 326 ڈالر 27 سینٹ کا ہو گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں