پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ 13 کروڑ 90 لاکھ ڈالر خسارے میں چلا گیا
کراچی: (دنیا نیوز) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے مالی سال 2025-26 کے کرنٹ اکاؤنٹ کے اعداد و شمار جاری کر دیے، جن کے مطابق مالی سال کے اختتام پر پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ 13 کروڑ 90 لاکھ ڈالر خسارے میں رہا۔
سٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ مالی سال 2024-25 میں کرنٹ اکاؤنٹ 1 ارب 84 کروڑ ڈالر سرپلس ریکارڈ کیا گیا تھا، تاہم رواں مالی سال میں یہ دوبارہ خسارے میں چلا گیا۔
اعداد و شمار کے مطابق جون 2026 میں کرنٹ اکاؤنٹ کا خسارہ 64 کروڑ 90 لاکھ ڈالر رہا، جبکہ جون 2025 میں 22 کروڑ ڈالر کا سرپلس ریکارڈ کیا گیا تھا، اس سے قبل مئی 2026 میں پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ 50 کروڑ ڈالر سرپلس میں تھا۔
سٹیٹ بینک کے مطابق مالی سال 2025-26 کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ گورنر اسٹیٹ بینک کے تخمینے کے مطابق رہا، جبکہ گورنر اسٹیٹ بینک کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کا تخمینہ جی ڈی پی کا صفر سے ایک فیصد تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments