جولائی میں پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ 32 کروڑ 80 لاکھ ڈالر خسارے میں رہا

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ مالی سال 2026-27 کے پہلے ماہ جولائی میں خسارے میں رہا۔

سٹیٹ بینک کے مطابق جولائی 2026 میں پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 32 کروڑ 80 لاکھ ڈالر ریکارڈ کیا گیا، جبکہ جون 2026 میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 81 کروڑ 40 لاکھ ڈالر تھا۔

مرکزی بینک کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ سال جولائی میں پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 52 کروڑ 90 لاکھ ڈالر ریکارڈ ہوا تھا۔

سٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ مالی سال 2025-26 کے دوران پاکستان کا مجموعی کرنٹ اکاؤنٹ 30 کروڑ 40 لاکھ ڈالر خسارے میں رہا۔

مرکزی بینک کی جانب سے جاری تازہ اقتصادی اعداد و شمار کے مطابق جولائی میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ گزشتہ ماہ جون کے مقابلے میں کم ہوا ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...