عالمی و مقامی سطح پر سونے چاندی کی قیمتوں میں اضافہ
کراچی: (دنیا نیوز) عالمی و مقامی سطح پر سونے چاندی کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔
آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا 13900 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 26 ہزار 36 روپے کا ہوگیا، جبکہ 10 گرام سونے کا بھاؤ 11917 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 65 ہزار 257 روپے پر پہنچ گیا ہے۔
اسی طرح 24 قیراط فی تولہ چاندی کا بھاؤ 295 روپے بڑھ کر 5 ہزار 663 روپے پر پہنچ گیا ہے۔
دوسری جانب انٹرنیشنل مارکیٹ میں فی اونس سونا 139 ڈالر اضافے سے 4035 ڈالر کا ہوگیا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments