کیوی بورڈ کا انوکھا انداز، ورلڈ کپ کیلئے سکواڈ کا اعلان بچوں نے کیا

ویلنگٹن: (ویب ڈیسک) نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے سکواڈ کا اعلان دو بچوں سے پریس کانفرنس میں کروایا۔

سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے بتایا کہ ٹیم کے اعلان کے لیے دو بچوں کو پریس کانفرنس کے لیے بھیجا تھا، ایک بچے کا نام انگس جب کہ بچی کا نام ماٹلڈا ہے۔

ان دو بچوں نے نیوزی لینڈ کی ٹی-20 ورلڈکپ 2024 کی ٹیم میں شامل کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کرکے سب کو حیرت زدہ کردیا، دنیائے کرکٹ میں ٹیم کے اعلان کا یہ انوکھا اور نرالہ واقعہ ہے، جسے کافی سراہا جا رہا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق نیوزی لینڈ کی ٹی-20 ورلڈکپ 2024 کی ٹیم کی قیادت کین ولیمسن کریں گے جب کہ بین سیئرز کو بطور ٹریولنگ ریزرو شامل کیا گیا ہے۔

ٹیم میں فن ایلن، ٹرینٹ بولٹ، مائیکل بریسویل، مارک چیپمین، ڈیون کانوے، لوکی فرگوسن، میٹ ہنری، ڈیرل مچل، جیمی نیشم، گلین فلپس، راچن رویندرا، مائیکل سینٹنر، ٹم ساؤتھی اور ایش سوڈھی بھی شامل ہیں۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں