آئرش حکومت کی ڈبلن میں مستقل کرکٹ سٹیڈیم بنانے کی منظوری

ڈبلن: (ویب ڈیسک) آئرش حکومت نے ڈبلن میں مستقل کرکٹ سٹیڈیم بنانے کی منظوری دے دی۔

یہ سٹیڈیم اور اس کے ساتھ ہائی پرفارمنس سینٹر ڈبلن کے نیشنل سپورٹس کیمپس میں تعمیر کیا جائے گا۔

رواں برس کے آغاز میں آئرلینڈ نے مستقل کرکٹ سٹیڈیم دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے آسٹریلیا کے ساتھ پہلی مینز باہمی سیریز ملتوی کردی تھی۔

کرکٹ آئرلینڈ کے پاس فی الحال 4 ون ڈے سٹیٹس کے حامل گراؤنڈز مالاہائیڈ، کلونٹرف، سٹورمونٹ اور بریڈی کی صورت میں موجود ہیں مگر یہ سب کلب کرکٹ گراؤنڈز ہیں اور ان میں عارضی نشستیں ہیں اس لیے وہاں پر کسی انٹرنیشنل میچ کی میزبانی کیلئے عارضی انفرااسٹرکچر پر بہت زیادہ خرچ آتا ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں