پی سی بی کا نیشنل اور قذافی سٹیڈیم میں نئی فلڈ لائٹس متعارف کرانے کا فیصلہ

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے چیمپیئنز ٹرافی کے موقع پر نیشنل سٹیڈیم اور قذافی سٹیڈم میں نئی فلڈ لائٹس متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے اگست 2024 سے جولائی 2025 کی مدت کے لیے کرائے کی بنیاد پر فلڈ لائٹس فراہم کرنے کے لیے اہل کمپنیوں سے ٹینڈرز طلب کرنا شروع کر دیے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق پی سی بی نے کراچی کی موجودہ فلڈ لائٹس کو کوئٹہ اور لاہور کی فلڈ لائٹس کو راولپنڈی منتقل کرنے کا ارادہ کر لیا ہے جبکہ نیشنل سٹیڈیم کراچی اور قذافی سٹیڈم لاہور میں نئی فلڈ لائٹس متعارف کرائی جائیں گی۔

پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ بجلی کے بحران سے نمٹنے اور فراہمی کے تسلسل کو برقرار رکھنے کے لیےکراچی، لاہور، راولپنڈی، ملتان، فیصل آباد، ایبٹ آباد، کوئٹہ اور پشاور سمیت دیگر شہروں کے سٹیڈیم میں جنریٹرز کی فراہمی کے لیے بھی ٹینڈرز طلب کیے گئے ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں