مکسڈ مارشل آرٹس ایشین چیمپئن شپ: بھارتی فائٹرز کل لاہور پہنچیں گے

لاہور:(ویب ڈیسک ) مکسڈ مارشل آرٹس ایشین چیمپئن شپ: بھارتی فائٹرزبراستہ واہگہ بارڈر کل لاہور پہنچیں گے

پنجاب سپورٹس بورڈ کے ذرائع کے مطابق مکسڈ مارشل آرٹس ایشین چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے بھارتی ٹیم 18 سے 22 اگست لاہورمیں ہوگی ، پہلی بار پاکستان میں ہونےوالی مکسڈ مارشل آرٹس ایشین چیمپئن شپ میں بریو کمباٹ فیڈریشن کے مقابلے بھی ہوں گے ۔

ذرائع نے بتایا کہ بریو کمباٹ اور ایشین چیمپئن شپ مقابلوں میں 23 ممالک کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔

پنجاب سپورٹس بورڈ کے ذرائع نے مزید بتایا کہ ایشین چیمپئن شپ میں 12 جبکہ بریو کمباٹ میں 11 ٹیمیں شرکت کریں گی، مقابلوں میں 180 سے زائد فائٹرز حصہ لیں گے جبکہ 120 سے زائد آفیشلز اور ٹیکنیکل سٹاف بھی ایونٹس میں شرکت کرے گا ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں