ایشین اتھلیٹکس فیڈریشن کی طلائی تمغہ جیتنے پر پاکستان کو مبارکباد
تھائی لینڈ: (ویب ڈیسک ) ایشین اتھلیٹکس فیڈریشن نے پیرس اولمپکس میں طلائی تمغہ جیتنے پر پاکستان کو مبارکباد دی ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ایشین اتھلیٹکس فیڈریشن کے صدر جنرل دہلان نے چیئرمین ساؤتھ ایشین اتھلیٹکس فیڈریشن محمد اکرم ساہی کو خط لکھا ہے اور اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے پر مبارک باد دی۔
ایشین اتھلیٹکس فیڈریشن کے صدر جنرل دہلان نے اپنے خط میں کہا ہے کہ ارشد ندیم کی کامیابی پورے ایشیاء میں تاریخی اہمیت کی حامل ہے، اکرم ساہی نے کئی سال پہلے ارشد ندیم کی صلاحیتوں کو پرکھا اور اُسے سپورٹ کیا۔
صدر ایشین اتھلیٹکس فیڈریشن کاکہنا تھا کہ یقین ہے پاکستان اتھلیٹکس مزید کامیابیاں سمیٹے گی۔