حکومت سندھ نے 20 اگست کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا

کراچی (دنیا نیوز) سندھ حکومت نے 20 اگست کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا، اس سلسلے میں باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

سندھ حکومت نے صوفی شاعر شاہ عبدالطیف بھٹائی کے عرس کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کیا ہے، نوٹیفکیشن کے مطابق 20 اگست بروز منگل کو عام تعطیل ہو گی۔

واضح رہے کہ حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائی کے تین روزہ سالانہ عرس مبارک کی تقریبات ہر سال 14 صفر سے ان کی آخری آرام گاہ والے شہر بھٹ شاہ میں منعقد کی جاتی ہیں۔

سرکاری تقریبات میں شاہ لطیف ادبی کانفرنس، صوفیانہ محفل موسیقی کا انعقاد، زرعی اور صنعتی نمائشوں کا انعقاد کیا جائے گا۔

اسی طرح دیگر تقریبات میں روایتی سندھی کشتی ملا کھڑو کے مقابلے، ثقافتی اشیا کی تشہیر و ترویج کیلئے ثقافتی ولیج کا قیام اور سندھ کے سب سے بڑے سرکاری ایوارڈ ’’شاہ لطیف ایوارڈ‘‘ کی تقریب تقسیم شامل ہیں۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں