حالیہ گرفتاریوں پر اپنا ردِ عمل دے چکے، حماد اظہر کا استعفیٰ قبول نہیں کیا: بیرسٹر گوہر

اسلام آباد: (دنیا نیوز) چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ حماد اظہر کا استعفی قبول نہیں کیا ہے، حالیہ گرفتاریوں پر اپنا ردِعمل دے چکے ہیں۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ فیض حمید کی گرفتاری کا پارٹی اور لیڈر شپ کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے، موجودہ گرفتاریوں پر ہمارا موقف صاف ہے، قیاس آرائیاں نہ کی جائیں۔

چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ فوج کا اپنا کوڈ آف کنڈکٹ ہے، یہ ان کے اندرونی معاملات ہیں، ہمارا موقف ہے سویلین کا فوجی ٹرائل نہیں ہو سکتا۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں