کنزہ ہاشمی کی پرنٹڈ جوڑے میں جاذب نظر تصاویر مداحوں کو بھا گئیں

کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ کنزہ ہاشمی کی پرنٹڈ جوڑے میں جاذب نظر تصاویر نے مداحوں کے دل موہ لیے۔

حال ہی میں اداکارہ کنزہ ہاشمی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر چند تصاویر شیئر کیں جو مداحوں کے دلوں پر بجلیاں گرا گئیں۔

مذکورہ تصاویر میں اداکارہ نے نیلے رنگ کا پرنٹڈ جوڑا زیب تن کررکھا ہے جبکہ کانوں میں انہوں نے پیلے رنگ کے جھمکے پہنے ہوئے ہیں۔

اس موقع پر انہوں نے بالوں کو مہارت کے ساتھ باندھ رکھا ہے جبکہ نازک اداؤں سے مداحوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرا رہی ہیں۔

تصاویر پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے پسندیدگی کا اظہار کیا جارہا ہے جبکہ مداحوں کی جانب سے پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں محبت بھرےکمنٹس کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں