ہارٹ اٹیک نہیں، ڈی ہائیڈریشن کا شکار ہوئی تھی، آئمہ بیگ

کراچی: (ویب ڈیسک) معروف پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ نے کہا ہے کہ انہیں ہارٹ اٹیک نہیں بلکہ ڈی ہائیڈریشن ہوگئی تھی۔

انسٹاگرام پر مختلف انسٹااسٹوریز شیئر کرتے ہوئے گلوکارہ نے واضح کیا کہ انہیں منی ہارٹ اٹیک نہیں ہوا بلکہ پانی کی مناسب مقدار نہ لینے اور کھانے پینے میں کوتاہی برتنے کے باعث ڈی ہائیڈریشن ہوگئی تھی۔

آئمہ بیگ نے لکھا کہ انہیں اندازہ نہیں تھا کہ لوگ انہیں بہت چاہتے ہیں اور بہت سارے لوگ ان کیلئے لیے دعائیں کر رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ ان کا بی پی 88 سے 200 تک ہائی ہوگیا تھا، جس کی وجہ سے ہنگامی صورت میں ہسپتال میں داخل ہونا پڑا۔

گلوکارہ کا کہنا تھا کہ یہ ان کی اپنی غلطی تھی، وہ تین ہفتوں سے مسلسل سفر کر رہی تھی اور سفر کے باعث اپنی صحت کا خیال رکھنا مشکل ہوگیا تھا، انہوں نے صحت کا خیال رکھنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہم سب انسان ہیں ہمیں سب سے پہلے اپنی صحت کا خیال رکھنا چاہئے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں