سٹاک مارکیٹ میں مندی، کاروبار کا منفی رجحان رہا

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج مندی کا رجحان رہا جس کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔

کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا اختتام پر منفی زون میں ہوا جس کے باعث 100 انڈیکس 60 پوائنٹس کمی کیساتھ 78 ہزار 45 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز سٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس 78 ہزار 105 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

سٹاک مارکیٹ میں آج 8 ارب 76 کروڑ 52 لاکھ 63 ہزار 421 روپے مالیت کے 20 کروڑ 67 لاکھ 571 شیئرز کا لین دین ہوا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں