انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 278 روپے 70 پیسے پر برقرار
کراچی: (دنیا نیوز) انٹربینک میں ڈالر کے نرخوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق آج انٹربینک میں ڈالر بغیر کسی تبدیلی کے 278 روپے 70 پیسے پر بند ہوا ہے۔
اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کا بھاؤ 280 روپے 40 پیسے برقرار ہے۔