ایف آئی اے کی کارروائیاں، حوالہ ہنڈی میں ملوث تین ملزمان گرفتار

لاہور:( دنیا نیوز) وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے صوبائی دارالحکومت لاہور سے مختلف کارروائیوں کے دوران حوالہ ہنڈی میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق کارپوریٹ کرائم سرکل لاہور زون نے باڑا مارکیٹ میں کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کیا، ملزمان میں محمد عثمان اور محمد آفتاب شامل ہیں، ملزمان سے 30 لاکھ 90 ہزار روپے نقدی ،چیک بکس اور دیگر دستاویزات قبضہ میں لے لی گئیں۔

ایف آئی اے ترجمان نے بتایا کہ لاہور شاہ عالم مارکیٹ میں کارروائی کرتے ہوئے ایک اور ملزم کو حوالہ ہنڈی کیس میں گرفتار کیا گیا، ملزم رضوان ارشد سے 30 لاکھ روپے نقدی، حوالہ ہنڈی رسیدیں اور موبائل فون برآمد کر لیے گئے۔

ڈی جی ایف آئی اے لاہور زون سرفراز خان ورک نے کہا ہے کہ تینوں ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے، حوالہ ہنڈی میں ملوث ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں، حوالہ ہنڈی میں ملوث ملزمان کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں