انٹرنیٹ کی شکایات پر پی ٹی اے سے ڈیٹا مانگا ہے:شزہ فاطمہ

اسلام آباد :(دنیا نیوز ) وزیرمملکت آئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ انٹرنیٹ سست ہونے کی شکایات پر پی ٹی اے سے ڈیٹا مانگا ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرمملکت آئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ انٹرنیٹ سروسز متاثر اور فائروال کی تنصیب کے معاملے پر انٹرنیٹ کے سست ہونے کی شکایات آئی ہیں، انٹر نیٹ کبھی بھی سست نہیں ہونا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ ہم 5 جی کی آکشن کی کوششوں میں ہیں، آئی ٹی ڈیجیٹل اکانومی اور ڈیجیٹل گورنمنٹ کا انحصار انٹرنیٹ کی اچھی سپیڈ پر ہے، پی ٹی اے سے گزشتہ دو ہفتوں کا ڈیٹا مانگا ہے، آئی ٹی ڈیٹا ٹریفک دیکھ کر انٹرنیٹ سپیڈ کا پتہ چلے گا ۔

وزیر مملکت برائے آئی ٹی واٹس ایپ داؤن ہونے کی شکایات دور کردی گئی ہیں، آئی ٹی فائر وال سائیبر سکیورٹی میئرمنٹ ہے، دنیا میں تمام ممالک فائروال استعمال کر رہے ہیں، پہلے بھی ویب مینجنٹ سسٹم حکومت چلا رہی تھی۔

شزہ فاطمہ کا مزید کہنا تھا کہ ملک پر عالمی سطح پر سائبر سکیورٹی حملے بڑھتے جارہے ہیں، ریاست کو ضرورت ہے کہ سائبر سکیورٹی حملوں کو روک سکے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں