پاکستان کیخلاف تمام سازشیں ناکام بنائیں گے، ملکی ترقی کو کوئی نہیں روک سکتا: سرفراز بگٹی

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

کوئٹہ: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ پاکستان کے خلاف تمام سازشوں کو ناکام بنائیں گے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفرازبگٹی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کو ترقی سے نہیں روک سکتی، آج کا دن ہمارے لئے خوشی کا دن ہے آج سے مزدوروں کے بچے نئی زندگی شروع کرنے جا رہے ہیں۔

میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ پاکستان کو دنیا کی کوئی طاقت نقصان نہیں پہنچا سکتی، حکومت ایسے مزید اقدامات اٹھائے گی، طلبہ بلوچستان کے سفیر ہیں، طلبہ نے بہترین تعلیم سے صوبے اور پاکستان کی ترقی کے لئے کردارادا کرنا ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے مزید کہا کہ طلبہ تعلیم پر توجہ دیں، تعلیم سے ہی تبدیلی آتی ہے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں