ڈیجیٹل ڈیٹا چوری ہونے کا خطرہ، سائبر الرٹ جاری

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

اسلام آباد: (حریم جدون) ڈیجیٹل ڈیٹا چوری ہونے کے خطرے کے پیش نظر سائبر الرٹ جاری کر دیا گیا، سائبر حملوں کا الرٹ قومی کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس نے جاری کیا۔

سرکاری اداروں اور ویب سائٹس پر سائبر حملوں کے حالیہ واقعات کے تناظر میں ایڈوائزری جاری کی گئی ہے۔

این سی ای آر کے مطابق ہیکرز ایس کیو ایل انجکشن کے ذریعے ڈیجیٹل ڈیٹا چوری کرسکتے ہیں، ہیکرز ایس کیو ایل انجکشن کے ذریعے ڈیٹا بیس تک رسائی حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ ہیکرز مختلف اداروں کی حساس معلومات تک رسائی کیلئے کوشاں ہیں، تمام ادارے صورتحال سے نمٹنے کیلئے فوری اقدامات کریں۔

قومی کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس کی جانب سے ایڈوائزری میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ تمام سرکاری ادارے، این جی اوز انفارمیشن سکیورٹی افسر کو متحرک کریں، سرکاری ادارے، این جی اوز ڈیٹا بیس محفوظ بنانے کیلئے فائر وال ایکٹو کریں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں