کینیڈا میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے خلاف مقدمہ درج

مونٹریال: (ویب ڈیسک) کینیڈا میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے خلاف ایک نوجوان نے مقدمہ درج کرا دیا۔

کینیڈا کے شہر مونٹریال کے 24 سالہ شہری نے درج مقدمے میں کہا کہ سوشل میڈیا بدترین نشہ ہے اور دماغی صحت پر منفی اثرات مرتب کر رہا ہے۔

نوجوان نے قانونی فرم لیمبرٹ ایڈووکیٹس کے ذریعے درخواست میں فیس بک، انسٹاگرام، ٹک ٹاک، یوٹیوب اور ریڈیٹ کو فریق بنایا ہے۔

نوجوان کا کہنا ہے کہ اُس نے 2015 میں سوشل میڈیا کا استعمال شروع کیا جس کے بعد اسے تخلیقی کام میں دشواری کا سامنا ہے اور جسمانی ساخت خراب ہوگئی ہے۔

قانونی فرم کے مطابق ان پلیٹ فارمز کے مالکان ذمہ دار ہیں کہ وہ صارفین کی صحت اور سلامتی اوّلین ترجیح کے طور پر یقینی بنائیں، خاص طور پر بچوں کا خیال رکھیں، فلپ براؤلٹ کے مطابق کینیڈا میں 7 سے 11 سال کے 52 فی صد بچے سوشل میڈیا استعمال کرتے ہیں۔

قانونی فرم کے مطابق اس کیس کے پیچھے موجود نوجوان نے اپنے سوشل میڈیا کے استعمال کو دن میں صرف 2 گھنٹے تک محدود کر دیا لیکن اس کا کہنا ہے کہ یہ ایپس اس کی نیند اور پیداواری صلاحیت کو پھر بھی متاثر کرتی رہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں