عدنان سمیع 9 سال بعد بالی ووڈ میں انٹری دینے کیلئے تیار
لاہور: (ویب ڈیسک) گلوکار و موسیقار عدنان سمیع 9 سال بعد ایک بار پھر رومانٹک فلم میں اپنی رومانٹک دھنوں کے ذریعے بالی ووڈ میں واپسی کے لیے تیار ہیں۔
سلمان خان کی فلم ’بجرنگی بھائی جان‘ میں کلام ’بھر دو جھولی‘ سے کروڑوں دل جیتنے کے بعد عدنان سمیع کی 9 سال بعد بالی ووڈ میں واپسی ہو رہی ہے۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اب عدنان سمیع کو جلد ہی بالی ووڈ کی آنے والی نئی میوزیکل ہارر فلم ’قصور‘ میں ایک بار پھر رومانوی دھنوں کے ساتھ سنا جا سکے گا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم ’قصور‘ میں عدنان سمیع مشہور گلوکارہ پائل دیو کے ساتھ جاوید محسن کی میوزیکل ڈائریکشن میں کام کر رہے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق فلم ’قصور‘ کی شوٹنگ کا دوسرا شیڈول اگلے ہفتے ممبئی کے ایک سٹوڈیو میں تعمیر کیے گئے شاہانہ سیٹ سے شروع ہو گا جہاں اس رومانوی گانے کو فلمایا جائے گا۔