نئے چیئرمین ایف بی آر کے عہدہ سنبھالتے ہی افسران کے تقرر و تبادلے

اسلام آباد:نئے چئیر مین ایف بی آر نے عہدہ سنبھالنے کے فوری بعد افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کر دیئے۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو میں گریڈ 21 اور 20 کے تین افسران کے تبادلے جبکہ تقرری کے منتظر گریڈ 21 کے آفیسر حامد عتیق سرور کو ممبران لینڈ ریونیو تعینات کر دیا گیا۔

ایف بی آر کی جانب سے افسران کے تبادلے و تعنیاتی کے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، جس کے مطابق گریڈ 20 کی آفسیر آمنہ فیض بھٹی کا اسلام آباد سے لاہور، تبادلہ کر دیا گیا، وہ ممبر آئی آر پالیسی ہیڈ آفس میں خدمات انجام دے رہی تھیں۔

ایف بی آر کے مطابق اپیلٹ ون آئی آر سے گریڈ 20 کے آفیسر محمد اسلم کا اپیلٹ ٹو میں تبادلہ کر دیا گیا، تاہم فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے افسروں کے تبادلے و تعنیاتی کے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں