غیر ملکی کمپنی کا پاکستان میں الیکٹرک گاڑیوں کی تیاری پر 250 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان

اسلام آباد: (دنیا نیوز) غیر ملکی کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نے پاکستان میں الیکٹرک گاڑیوں کی تیاری پر 250 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کر دیا۔

وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین نے اے ڈی ایم گروپ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سے ملاقات کی، چیف ایگزیٹو آفیسر اے ڈی ایم کا کہنا تھا کہ ان کی کمپنی پاکستان میں الیکٹرک گاڑیوں کی تیاری پر 250 ملین ڈلر کی سرمای کاری کرے گی۔

رانا تنویر حسن نے کہا کہ ملک میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کیلئے سہولت فراہم کرنے کیلئے تیار ہیں، متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر تعاون کریں گے، گرین انرجی پر توجہ مرکوز کرنے کی وجہ سے الیکٹرک گاڑیاں حقیقت بن چکی ہیں۔

غیر ملکی کمپنی کے سی ای او کا کہنا تھا کہ پہلے مرحلے میں چارجنگ نیٹ ورک سٹیشن قائم کیے جائیں گے، دوسرے مرحلے میں الیکٹرک گاڑیوں کی تیاری شروع ہو جائے گی جبکہ الیکٹرک گاڑی ایک چارج سے 300 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرے گی۔


 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں