بنگلہ دیش میں عدم استحکام، پاکستان کے پاس ٹیکسٹائل برآمدات بڑھانے کا موقع ہے: گوہر اعجاز
لاہور:(دنیا نیوز) سابق نگران وزیر تجارت گوہر اعجاز کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش کی موجودہ صورتحال کے باعث پاکستان کے پاس ٹیکسٹائل برآمدات بڑھانے کا موقع ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے ایک بیان میں گوہر اعجاز نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش کے پانچ ارب ڈالر کے ٹیکسٹائل آرڈرز پاکستان کو مل سکتے ہیں، فوری فائدہ نہ اٹھایا تو یہ آرڈرز بھارت، کمبوڈیا اور ویتنام کو ملیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بجلی ٹیرف 16 سے 9 سینٹ کر دیا جائے، ٹیکس اصلاحات بھی کر دی جا ئیں، ٹیکسٹائل برآمدات بڑھانے سے 50 لاکھ افراد کو روزگار ملے گا۔
واضح رہے سابق وفاقی وزیر تجارت گوہر اعجاز حکومت سے کئی بار مطالبہ کرچکے ہیں کہ بجلی کی قیمت ٹھیک ہو جائے تو برآمدات بڑھنے کے ساتھ چیزوں کی مینوفیکچرنگ بہتر ہوسکتی ہے۔