انٹرنیٹ کی سست روی کے معاملے کی سینیٹ قائمہ کمیٹی میں بھی گونج

اسلام آباد: (حریم جدون) انٹرنیٹ کی سست روی کا معاملہ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی میں بھی اٹھا دیا گیا۔

سینیٹر پلوشہ خان کی زیر صدارت سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کا اجلاس ہوا جس میں ارکان کمیٹی نے انٹرنیٹ، سوشل میڈیا ایپس ڈاؤن ہونے کا معاملہ اٹھایا۔

سینیٹر ہمایوں مہمند اور سینیٹر افنان اللہ نے کہا ہے کہ انٹرنیٹ، سوشل میڈیا ایپس سست ہونے سے بزنس متاثر ہورہا ہے، انٹرنیٹ سست ہونے سے کم از کم 500 ملین کا نقصان ہوا ہے۔

سیکرٹری آئی ٹی نے دوران اجلاس موقف اپنایا کہ موبائل آپریٹرز کی سروس میں خلل آیا ہے، کوئی تکنیکی مسئلہ ہوسکتا ہے جو جلد حل ہوجائے گا۔

کمیٹی نے انٹرنیٹ، سوشل میڈیا ایپس سست ہونے سے نقصانات کی رپورٹ طلب کر لی، کمیٹی نے دو ہفتوں میں انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا کا مسئلہ حل کرنے کی ہدایت کردی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں