فیصل آباد: موبائل فون کی قسط پر جھگڑا، تایا نے 2 سالہ بھتیجے کو قتل کردیا
فیصل آباد: (دنیانیوز) پنجاب کے شہر فیصل آباد میں موبائل فون کی قسط کے جھگڑے پر تایا نے 2 سالہ بھتیجے کو قتل کردیا۔
اندوہناک واقعہ فیصل آباد کی ڈی ٹائپ کالونی میں پیش آیاجہاں ملزم ندیم کا چھوٹے بھائی فاروق سے جھگڑا ہوا جس کے بعد ملزم نے چھوٹے بھائی کے بیٹے دو سالہ زین کو اٹھا کر زمین پر پٹخ دیا۔
چوٹ لگنے کے باعث بچہ موقع پر دم توڑ گیا جبکہ ملزم موقع سے فرار ہوگیا، اہلخانہ نے بچے کی لاش کے ہمراہ احتجاج کرتے ہوئے ملزم کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔