ٹی 10 لیگ: کھلاڑیوں کے این اوسی کیلئے زمبابوے کا پی سی بی سے رابطہ

لاہور: (ویب ڈیسک) زم ایفرو ٹی 10 کرکٹ لیگ میں کھلاڑیوں کے این اوسی کے لیے زمبابوے کرکٹ بورڈ نے پی سی بی سے رابطہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق زمبابوے کرکٹ بورڈ نے زم ایفرو ٹی 10 کرکٹ لیگ کے لیے پاکستان کے منتخب کرکٹرز کو این اوسی دینے کی درخواست کی جس پر پی سی بی نے معاملے پر غور کی یقین دہانی کرا دی ہے۔

بورڈ ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے این اوسی کے لیے گرین سگنل دے دیا ہے، چیمپئنز ون ڈے کپ کھیلنے والوں کو این او سی نہیں ملے گا، جو کرکٹرز چیمپئنز لیگ نہیں کھیل رہے انہیں این او سی مل سکتا ہے۔

شاہ نواز دھانی، آصف علی، شرجیل خان، حیدر علی، یاسر شاہ، محمد عرفان اور سلمان ارشاد کا زم ایفرو لیگ کے لیے انتخاب ہوا ہے۔

دوسری جانب حیدر علی، محمد آصف اور شاہ نواز دھانی چیمپئنز ون ڈے کپ کیلئے سکواڈ کا حصہ ہیں انہیں فرنچائز کرکٹ کیلئے این او سی نہیں مل سکے گا۔

واضح رہے کہ زمبابوین لیگ 21 ستمبر سے 29 ستمبر تک ہرارے میں کھیلی جانی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں