چیمپئنز ون ڈے کپ: مارخورز نے پینتھرز کو 160 رنز سے شکست دے دی
فیصل آباد: (دنیا نیوز) چیمپئنز ون ڈے کپ کے افتتاحی میچ میں مارخورز نے پینتھرز کو 160 رنز سے شکست دے دی۔
فیصل آباد کے اقبال سٹیڈیم میں پہلے کھیلتے ہوئے مارخورز نے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کےنقصان پر 347 رنز بنائے، مارخورز کے کامران غلام نے102 گیندوں پر 115 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔
مارخورز کی جانب سے عبدالصمد نے 62، افتخار احمد نے 57، کپتان محمد رضوان نے 45 جبکہ محمد فیضان میں 34 رنز سکور کیے، فخر زمان 17 اور سلمان آغا ایک رن بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
پینتھرز کی جانب سے محمد حسنین اور مبشر خان نے 2،2 جبکہ عماد بٹ اور محمد ذیشان نے ایک، ایک کھلاڑی کوآؤٹ کیا۔
347 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پینتھرز کی پوری ٹیم 35 ویں اوور میں 187 رنز پر ڈھیر ہوگئی، احمد بٹ 72 رنز کیساتھ نمایاں رہے، صائم ایوب 20، مبشر خان 33 اور اسامہ میر نے 21 رنز بنائے جبکہ دیگر کوئی کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل نہ ہوسکا۔
مارخورز کی جانب سے نسیم شاہ اور عاکف جاوید نے 3،3 شاہنواز دہانی نے 2 جبکہ زاہد محمود نے ایک وکٹ حاصل کی۔