پاکستان کا انگلینڈ کیخلاف تین فاسٹ اور ایک سپن باؤلر کیساتھ میدان میں اترنے کا امکان

ملتان: (دنیا نیوز) پاکستان کا انگلینڈ کیخلاف تین فاسٹ اور ایک سپن باؤلر کیساتھ میدان میں اترنے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی پلیئنگ الیون میں ممکنہ طور پر شاہین آفریدی، نسیم شاہ عامر جمال اور ابرار احمد شامل ہیں جبکہ محمدحریرہ کے ٹیسٹ ڈیبو کا امکان ہے، عبداللہ شفیق کی جگہ محمدحریرہ کو پلیئنگ الیون میں شامل کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔

پی سی بی ذرائع کے مطابق صائم ایوب، شان مسعود اور بابر اعظم کی بھی پلیئنگ الیون میں شمولیت متوقع ہے جبکہ سعود شکیل، محمد رضوان اور آغا سلمان کی بھی پلیئنگ الیون میں شمولیت کا امکان ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں