انگلینڈ نے ہمیں سکھایا کیسے جیت کیلئے راستہ نکالنا ہے: شان مسعود

ملتان: (دنیا نیوز) پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے کہا ہے کہ انگلینڈ نے ہمیں سکھایا کیسے جیت کیلئے راستہ نکالنا ہے۔

ملتان میں انگلینڈ کے ہاتھوں پہلے ٹیسٹ میچ میں شکست کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے کہا ہے کہ ہم پچ کو بہت زیادہ لٹریلی لیتے ہیں، امید تھی یہ پچ جلدی ٹوٹے گی،

انہوں نے کہا ہے کہ انگلینڈ نے ہمیں سکھایا کیسے راستہ نکالنا ہے، ہم نے کوشش پوری کی پہلی اننگز کو لمبا کھیلیں، ہماری اور انگلینڈ کی ٹیم ایک جیسی تھی، پانچ دن کے میچ میں کنڈیشنز تبدیل ہوتی رہتی ہیں، میرے خیال میں اس سے زیادہ کیا مایوسی ہوگی کہ ہم ہار گئے ہیں۔

کپتان نے کہا ہے کہ ہم نے میچ سیٹ اپ کر کے اپنے ہاتھ سے جانے دیا، ہمیں ایک ٹیم بنکر راستہ نکالنا ہے، ہمیں پانچ دن کنڈیشنز کے حساب سے کھیلنا ہوگا، ہم نے بطور ٹیم دیکھنا ہے کہاں خامیاں ہیں، ڈے فور یا فائیو میں ڈے ون والی پچ نہیں تھی۔

شان مسعود نے مزید کہا ہے کہ ہمیں کافی چیزیں سمجھ آگئی ہیں، ہم 10 یا 20 وکٹیں نہیں لے پا رہے، ہمیں وہ پراسس تلاش کرنا ہے جس سے ہم گیم میں رہ سکیں، بیٹ بال کو ہم مقابلہ نہیں بنا سکتے، ہم پہلے ٹیسٹ میچ سے قبل ملتان میں نہیں تھے۔

قومی کپتان نے کہا ہے کہ ابرار ہسپتال میں زیرعلاج ہیں، ان کی حالت کافی خراب رہی ہے، ہم ٹیسٹ میچ اتنے نہیں کھیلتے، رضوان متواتر سکور کرنے والے بلے باز سکور نہیں کر سکے، بابر اعظم پاکستان کے بیسٹ بلے باز ہیں لیکن بد قسمتی سے ان کی فارم نہیں چل رہی۔

شان مسعود کا مزید کہنا تھا کہ ہم دوسرے ٹیسٹ میچ میں بیسٹ ٹیم اتاریں گے، دوسرے میچ میں کنڈیشنز کو دیکھ کر ٹیم کی سلیکشن ہو گی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں