کوئٹہ سے اندرون ملک ٹرین سروس 46 دن بعد بحال

کوئٹہ: (دنیا نیوز) کوئٹہ سے اندرون ملک ٹرین سروس 46 دن بعد بحال کر دی گئی۔

ڈی ایس ریلوے عمران حیات کے مطابق کوئٹہ سے جعفر ایکسپریس 315 مسافر لے کر پشاور کی طرف روانہ ہوگئی، ڈیڑھ ماہ کے ریکارڈ ٹائم میں متاثرہ پل کو بنا کر ٹرین سروس بحال کی، ریلوے آفیسرز کی انتھک کوششوں سے پل کی تعمیر کا کام پایہ تکمیل تک پہنچا۔

انہوں نے کہا کہ پل پاکستان ریلویز کی فنی ٹیم نے خود بنایا، کراچی سے آج بولان میل کوئٹہ کی طرف روانہ ہو گی۔

ڈی ایس عمران حیات نے بتایا کہ سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں، کوئٹہ سے اندرون ملک ٹرین سروس معطل ہونے سے روزانہ 15 لاکھ سے زائد نقصان کا سامنا رہا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں