کراچی کے مختلف علاقوں میں رات گئے کومبنگ آپریشن، 10 ملزمان گرفتار

کراچی : (دنیانیوز) کراچی کے علاقوں کلاکوٹ، چاکیواڑہ، کلری، نبی بخش اور بغدادی میں رات گئےکومبنگ آپریشن میں 10 ملزمان گرفتار کرلیے گئے۔

ایس ایس پی کراچی کے مطابق ملزمان سے ایک پستول بمعہ راؤنڈز،1610گرام چرس، گٹکا / ماوا،10 موٹر سائیکلز برآمد کرلی گئی جبکہ ملزمان کی شناخت نوید، فرحان عرف خلیفہ، بابک، رحیم، سعید محمد، ذیشان، روی کمار، یاسر،عبدالماجد اورمنٹھار کے نام سےہوئی ہے.

ایس ایس پی کراچی کاکہنا ہے کہ ملزمان کریمنل ریکارڈ یافتہ ہیں اور پہلےبھی متعدد مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جاچکے ہیں، گرفتار ملزمان کے خلاف متعلقہ تھانہ جات میں مقدمات درج کرلیے گئے ، ملزمان کو مزید قانونی کاروائی کیلئے انویسٹی گیشن حکام کے حوالے کیا جارہا ہے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں