پاکستان کے لیجنڈری اداکار عابد کشمیری انتقال کرگئے
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کے لیجنڈری اداکار عابد کشمیری 74 سال کی عمر میں مختصر بیماری کے بعد انتقال کرگئے۔
مرحوم کے انتقال کی اطلاع دیتے ہوئے ان کی بیٹی نے بتایا کہ عابد کشمیری کچھ عرصہ سے بیمار تھے، مرحوم نے اپنے پسماندگان میں دو بیٹے اور دو بیٹیاں چھوڑی ہیں۔
عابد کشمیری 4 مئی 1950 کو لاہور میں پیدا ہوئے، انہوں نے سیکڑوں ٹی وی ڈراموں، سٹیج اور فلموں میں کام کیا، اپنی بے ساختہ مزاحیہ اداکاری کے باعث وہ شائقین کے دلوں پر راج کرتے تھے۔
1988 میں انہیں فلم ’’بازار حسن‘‘ پر بہترین مزاحیہ اداکار کے لیے نگار ایوارڈ دیا گیا۔