پاکستان اور ترکمانستان کے درمیان بہترین تعلقات ہیں: صدر مملکت

اشک آباد: (دنیا نیوز) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکمانستان کے درمیان بہترین تعلقات ہیں۔

اشک آباد میں بین الاقوامی فورم سے خطاب کرتے ہوئے آصف زرداری کا کہنا تھا کہ فورم کے انعقاد پر ترکمانستان حکومت اور عوام کو مبارکباد دیتا ہوں، فورم میں شرکت دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مضبوط کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ خطے میں امن اور خوشحالی کے لئے پرعزم ہیں۔

صدر مملکت آصف زرداری کا کہنا تھا کہ خطے کے ممالک کے درمیان روابط کے فروغ پر توجہ مرکوز کرنا ہوگی، بہتر علاقائی روابط سے ثقافتی اور اقتصادی تعاون مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں