لاڑکانہ میں مبینہ پولیس مقابلہ ، ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

لاڑکانہ: (دنیانیوز) سندھ کے ضلع لاڑکانہ کے علاقے کھیڈکر میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق گشت میں پر موجود پولیس اہلکاروں پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی، فائرنگ کے تبادلے میں واجد کلہوڑو نامی ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتارکرلیا گیا ۔

حکام کاکہنا ہے کہ گرفتارڈاکو کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے ، گرفتار ڈاکو 30 سے زائد مقدمات میں مطلوب تھا۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں