پاکستان کیخلاف دوسرے ٹیسٹ کیلئے سٹوکس کی ٹیم میں واپسی

ملتان: (ویب ڈیسک) پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے انگلینڈ نے اپنی 11 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا، کپتان بین سٹوکس کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

انگلش ٹیم میں کپتان بین سٹوکس کی واپسی ہوئی ہے، بقیہ کھلاڑیوں میں زیک کرولی، بین ڈکٹ، اولی پوپ، جوئے روٹ، ہیری بروک، جیمی سمیتھ، بریڈن کارس، میٹ پوسٹ، جیک لیچ اور شعیب بشیر شامل ہیں۔

کپتان بین سٹوکس کا کہنا تھا کہ ٹاس جیت کر یقینی طور پر بیٹنگ کریں گے، پہلے میچ والی پچ سپنرز کو مدد فراہم کرے گی اور گیند ریورس سوئنگ بھی ہو گی۔

بین سٹوکس کا کہنا تھا کہ ہماری ہمیشہ کوشش ہوتی ہے کہ میچ کا نتیجہ نکلے، 500 سے زائد رنز بنانے کے باوجود جیت اسی کی ہوتی ہے جو بہتر کھیلتا ہے، ہم نے کوشش کی تھی کہ زیادہ رنز بنا کر پاکستان کے بلے بازوں پر دوسری اننگز میں پریشر ڈالیں۔

انہوں نے کہا کہ پہلے میچ میں گیند سوئنگ اور ریوس نہیں ہو رہی تھی پھر بھی ہمارے باؤلرز نے دس، دس وکٹیں حاصل کیں، ڈی آر ایس لینا وقت کے مطابق اس دن کا فیصلہ ہوتا ہے۔

انگلش کپتان کا کہنا تھا کہ پچ پر دونوں ٹیموں کو یکساں موقع ملے گا، ریوس اور سوئنگ سب کے لیے ہوگی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں