آئی سی سی مینز پلیئر آف دی منتھ کا ایوارڈ سری لنکن بلے باز کے نام
دبئی: (ویب ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پلیئر آف دی منتھ کا اعلان کردیا۔
سری لنکا کے کامینڈو مینڈس کو ستمبر کے مہینے کے لیے پلیئر آف دی منتھ کا ایوارڈ دیا گیا اور مینڈس دوسری بار آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کا ایوارڈ جیتے ہیں۔
واضح رہے کہ مینڈس نے گزشتہ ماہ ہی ٹیسٹ کرکٹ میں لگاتار آٹھویں نصف سنچری کا بابراعظم کا ریکارڈ برابر کیا تھا جو بابر نے 2022 میں بنایا تھا۔
دوسری جانب ویمن کیٹیگری میں انگلینڈ کی ٹیمی بیوماؤنٹ آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کا ایوارڈ جیت گئیں۔
ٹیمی بیوماؤنٹ کو بھی ستمبر کے مہینے میں بہترین پرفارمنس پر پلیئر آف دی منتھ قرار دیا گیا ہے اور وہ کیریئر میں دوسری بار آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کا ایوارڈ جیتنے میں کامیاب ہوئی ہیں۔