آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان ایک سال قبل ہی ایشیز سیریز کے شیڈول کا اعلان
میلبرن: (ویب ڈیسک) آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان ایشیز سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا۔
کرکٹ آسٹریلیا نے ایک سال پہلے ہی ایشیز سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔
کرکٹ سیزن 26-2025 میں کرکٹ آسٹریلیا ایشیز سیریز کی میزبانی کرے گا، آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ پرتھ میں 21 نومبر 2025 کو کھیلا جائے گا۔
برسبین میں دوسرا ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ 4 دسمبر سے جبکہ سیریز کا تیسرا ٹیسٹ ایڈیلیڈ میں 17 دسمبر 2025 سے شروع ہو گا، باکسنگ ڈے ٹیسٹ 26 دسمبر سے میلبرن جبکہ نیو ایئر ٹیسٹ 3 جنوری 2026 سے سڈنی میں کھیلا جائے گا۔