پاکستان کی کپتانی اعزاز اور چیلنج، ذمہ داری اچھی طرح نبھاؤں گا: محمد رضوان

لاہور: (دنیا نیوز) قومی وائٹ بال ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے کہا ہے کہ پاکستان کی کپتانی اعزاز اور چیلنج ہے، یہ ذمہ داری اچھی طرح نبھاؤں گا۔

پی سی بی ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے نومنتخب کپتان محمد رضوان کا کہنا تھا کہ کبھی بھی کپتانی کی خواہش ظاہر نہیں کی، کپتان کی خصوصیت یہ ہے کہ ٹیم کو اکٹھا رکھے، اس ٹیم میں ینگ ٹیلنٹ موجود ہے اور یہ ایک مختلف ٹیم نظر آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا میں ہمیشہ مشکل رہی ہے لیکن آخری ٹیسٹ سیریز ہم جیت کے قریب جاکر ہارے تھے، ضروری نہیں اگر ماضی میں نہیں جیتے تو آئندہ بھی نہ جیت سکیں گے، ہم اس جذبے کے ساتھ جارہے ہیں کہ مقابلہ کرنا ہے اور لڑنا ہے، میرا وژن ہے بیک اپ میں پاکستان کا کپتان تیار رہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں