لاہور میں 24 گھنٹوں کے دوران 4 وارداتوں میں 6 افراد قتل

لاہور: (دنیا نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 وارداتوں میں 6 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔

پولیس کے مطابق دو افراد ڈکیتی مزاحمت جبکہ ایک خاتون سمیت 4 افراد دیرینہ دشمنی کی وجہ سے قتل ہوئے، پو لیس نے تمام واقعات کے مقدمات درج کر لیے گئے ۔

ترجمان لاہور پولیس نے بتایا کہ لاہور کے علاقے باٹا پور میں دیرینہ دشمنی پر دو افراد کو قتل کیا گیا، بھاٹی گیٹ کے علاقہ میں نامعلوم ملزم کی فائرنگ سے 21 سالہ نوجوان ہلاک ہوا۔

پولیس ترجمان نے مزید بتایا کہ کاہنہ میں 15 سالہ لڑکے کو پیٹ میں ہوا بھر کے قتل کیا گیا جبکہ رائے ونڈ میں نجی کمپنی کی گاڑی پر حملے میں دو افراد ہلاک ہوئے۔  

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں