عمران خان سے ملاقات کیلئے علی امین گنڈا پور کا عدالت سے رجوع

اسلام آباد:(دنیا نیوز)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔

ذرائع کے مطابق علی امین گنڈا پور کی عمران خان سے جیل میں ملاقات  کے لیے دائر درخواست  کل سماعت کے لیے مقرر کی گئی ہے۔

دوسری جانب جسٹس ارباب محمد طاہر کل علی امین گنڈاپور کی درخواست پر سماعت کریں گے، رجسٹرار آفس نے کیس کل مقرر کرنے کی کازلسٹ جاری کردی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں