عاقب جاوید کو وائٹ بال کرکٹ کا مستقل ہیڈ کوچ بنائے جانے کا امکان

لاہور: (ویب ڈیسک) سابق ٹیسٹ کرکٹر عاقب جاوید کو وائٹ بال کرکٹ ٹیم کا مستقل ہیڈ کوچ بنائے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق گیری کرسٹن کے استعفے کے بعد نئے کوچ پر مشاورت کا عمل جاری ہے اور عاقب جاوید کے ساتھ معاملات آخری مراحل میں داخل ہوگئے ہیں۔

ذرائع نے بتایاکہ آج بریک تھرو متوقع ہے اور حتمی فیصلہ عاقب جاوید کو کرنا ہے، عاقب جاوید سیلیکشن کمیٹی کے رکن ہیں اور وہ لاہور قلندرز کے ہیڈکوچ اور ڈائریکٹرکرکٹ آپریشنز بھی رہ چکےہیں۔

خیال رہے کہ پی سی بی نے گیری کرسٹن کے عہدے سے استعفیٰ دینے کے بعد جیسن گلیسپی کو دورہ آسٹریلیا کے لیے وائٹ بال کرکٹ ٹیم کا عبوری ہیڈکوچ مقرر کردیا ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں