اسرائیلی فورسز کی لبنان میں بمباری جاری، مزید 21 افراد شہید

بیروت: (دنیا نیوز) اسرائیلی فضائیہ کے بیروت سمیت لبنان کے مختلف علاقوں پر بمباری جاری، 24 گھنٹوں میں مزید21 شہری شہید جبکہ 60 سے زائد زخمی ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق طائر شہر پر اسرائیلی طیاروں کی بمباری سے 7 افراد شہید جبکہ 17زخمی ہوئے، جنوبی لبنان کے شہر صور پر اسرائیلی حملے میں 3 افراد شہید اور 2 زخمی ہو گئے۔

جنوبی لبنان کے رہائشی علاقے پراسرائیلی کے فضائیہ حملے میں 9شہری شہید جبکہ متعدد زخمی ہوئے، مجموعی طور پر صیہونی حملوں میں اب 2ہزار 653 لبنانی شہری شہید جبکہ 12ہزار 360 زخمی ہوچکے ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں