عالمی مسائل کا حل بات چیت، مشاورت کے بغیر ممکن نہیں: اعظم نذیر

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ عالمی مسائل کا حل بات چیت اورمشاورت کے بغیر ممکن نہیں ہے۔

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے پارلیمنٹیرنز فار گلوبل ایکشن کے سالانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہمیشہ امن استحکام اور بنیادی حقوق کے لیے اقدامات کرتا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے مختلف فورمز پر غزہ میں مظالم کیخلاف آواز اٹھائی، ریاستوں کو انسانیت کیخلاف جرائم پرعالمی عدالت کی جانب دیکھنا پڑتا ہے، کریمنل لا،موسمیاتی تبدیلی،جمہوریت اور قانون کی حکمرانی کے لیے متحرک ہیں۔

وفاقی وزیر قانون نے مزید کہا کہ پاکستان بنیادی انسانی حقوق اورعالمی امن واستحکام کے لیے کام کررہا ہے، سمگلنگ، ایمگریشن، بچوں کے حقوق، بحری تحفظ پر آواز اٹھانے کی ضرورت ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں