شہر قائد میں دیوار گرنے سے 2 افراد جاں بحق، 2 زخمی

کراچی: (دنیا نیوز) دیوار گرنے کے باعث 2 افراد جاں بحق اور خاتون سمیت دو زخمی ہو گئے۔

ایس پی ملیر کراچی کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں ریٹائرڈ پولیس افسر خادم لاشاری اور ڈاکٹر رسول بخش ابڑو شامل ہیں، حادثے میں ایک خاتون اور بچہ زخمی بھی ہوئے۔

پولیس حکام کے مطابق زخمی ہونیوالی خاتون رقعہ عارفانی شدید زخمی ہیں، ابتدائی طور پر پولیس نے خاتون کو جاں بحق قرار دیا تھا۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں